جامعۃ أم القری للبنات
لالو نگر، متصل تھانہ بتیا، ضلع مغربی چمپارن، بہار
زیر انتظام: الکریم ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ
علم انسانی زندگی کا سب سے قیمتی اثاثہ ہے۔ قرآن مجید کی سب سے پہلی وحی جو ہمارے نبی کریم ﷺ پر نازل ہوئی، اس کا آغاز لفظ “اقرأ” سے ہوتا ہے، جس کا مطلب ہے “پڑھو”۔ یہ بات علم حاصل کرنے کی اہمیت کو واضح کرتی ہے، اور یہی وجہ ہے کہ مسلمانوں نے ہمیشہ تعلیم پر خصوصی توجہ دی ہے، خواہ وہ مرد ہوں یا عورتیں۔ انہوں نے مدارس اور علمی ادارے قائم کیے، کتابیں لکھیں، بڑے بڑے علماء پیدا کیے، اور ایک شاندار علمی تاریخ رقم کی جس کی مثال دنیا میں نہیں ملتی۔
آج کے دور میں ہر قوم اپنے نوجوانوں کو تعلیم دلوانے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ وہ قومیں جو ماضی میں تعلیمی لحاظ سے بہت پیچھے تھیں، آج کے دور میں وہ بھی تعلیم حاصل کر کے اپنے سماجی اور مالی حالات کو بہتر بنا رہی ہیں۔ لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ مسلمان، جنہیں قرآن نے سب سے زیادہ تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب دی، آج تعلیمی میدان میں پیچھے رہ گئے ہیں۔
انہی مقاصد کو پورا کرنے کے لیے جامعہ کا قیام عمل میں آیا۔
معیاری تعلیم
شعبہ حفظ و قرأت اور پانچ سالہ عالمیت و فضیلت کا کورس، نیز خواہشمند طالبات کے لیے سلائی کڑھائی سنٹر کا خصوصی نظم
جامعہ کی خصوصیات
تجربہ کار و باصلاحیت معلمات، پردہ کا مکمل انتظام، پاکیزہ ماحول میں تعلیم و تربیت کا معقول نظام
سہولیات
قیام و طعام کی بہتر سہولیات کے ساتھ تربیت پر خصوصی توجہ، صاف و شفاف کشادہ کمرے، ہفتہ وار چھٹی کے دن کھانا پکانے کی تربیت
💝 اپیل
جامعہ ہذا میں قیام کرنے والی بچیوں کی اکثر تعداد غریب و نادار اور یتیم ہے جن کے قیام و طعام، تعلیم و تربیت اور علاج و معالجہ سمیت دیگر بنیادی ضرورتوں کی تکمیل جامعہ ہذا کے ذریعے کی جاتی ہے۔ کورونا لاک ڈاؤن کے بعد سے ادارہ ہذا مالی بحران کا شکار ہے۔ لہٰذا آپ تمام برادران ملت سے پرخلوص و مؤدبانہ التماس ہے کہ رمضان المبارک کے اس مقدس مہینے میں اپنی زکوٰۃ، صدقات، عطیات اور دیگر رقوم جامعہ کے مندرجہ ذیل اکاؤنٹ میں بھیج کر عنداللہ ماجور ہوں گے، انشاء اللہ صدقہ جاریہ ہوگا۔
🏦 بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات
بینک کا نام: HDFC BANK, BETTIAH WEST CHAMPARAN BIHAR
اکاؤنٹ ہولڈر کا نام: AL-KARIM EDUCATIONAL & WELFARE TRUST
اکاؤنٹ نمبر: 50200049037730
IFSC کوڈ: HDFC0001648
فون پے / گوگل پے نمبر: 8439786247
المُلتَمِس: مولانا ابواللیث انور قاسمی
مہتمم جامعہ ام القرى للبنات بتیا